• news

گندھارا سمپوزیم کا افتتاح کل،وزیراعظم وزیر خارجہ خطاب کریں گے


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 11 جولائی تا 13 جولائی کے دوران یہاں منعقد ہونے والے تین روزہ گندھارا سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔"ثقافتی سفارتکاری۔ پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کی بحالی" کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد وزیر اعظم کے بین المذاہب ہم آہنگی کے وژن کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے ورثے کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے۔
وزیراعظم خطاب

ای پیپر-دی نیشن