• news

 کراچی سے پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل


 کراچی (این این آئی)تحریکِ انصاف نے کراچی سے رکنِ سندھ اسمبلی عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل کر دی اس حوالے سے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔عباس جعفری نے مئی میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔واضح رہے کہ عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
رکنیت معطل 

ای پیپر-دی نیشن