اڑیسہ ٹرین حادثہ، بھارتی ریلوے کے تین ملازمین گرفتار، قتل کا مقدمہ درج
نئی دہلی(این این آئی) سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے مشرقی اڑیشہ ریاست میں پیش آئے ٹرین حادثے کا سبب بننے والے 3 ریلوے ملازمین کو قتل اور ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تصادم میں تقریبا 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔