• news

گوجرانوالہ: فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ‘ 6 مزدور جھلس گئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سائیکل بنانے والی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ کی زد میں آکر 6مزدور  جھلس گئے۔ افتخار شہید کالونی سیالکوٹ روڈ پر واقع سائیکل بنانے والی بابر انجینئرنگ فیکٹری میں مزدور حسب معمول کام میں مصروف تھے کہ اس دوران ان کے پاس پڑا ہوا، سلنڈر گیس لیکج کے باعث اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ آگ کی زد میں آکر چھ مزدور عدیل ، علی، اصغر، عمیر، ظفر اور کاشف جھلس گئے۔ ریسکیو نے متاثرین کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن