• news

گیس سلنڈر دھماکوں میں حادثات اور انسانی جا نوں کا ضیاع معمول بن گیا

 اسلام آباد(نا مہ نگار/چوہدری شاہد اجمل)گیس سلنڈر دھماکوں میں حادثات اور انسانی جا نوں کا ضیاع معمول بن گیا ،اوگرا اور ضلعی انتظامیہ قوانین اور ایل پی جی رولز پر عملدرآمد کر نے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئے ،کھلے عام سلنڈرز کی ری فلنگ،بیسمنٹس میں پکانے کے لیے سلنڈرکا استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈرز کا استعمال جاری ہے،اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ قوانین پر عملدرآمد مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں وہ نا کام ہے ،تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں گیس سلنڈرز کے دھماکوں کی وجہ سے ہو نے والے حادثات میں قیمتی انسانی جا نوں اور املاک کے نقصان سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم اور ضلعی انتظامیہ قوانین اور قواعد ضوابط پر عملدرآمد کر نے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ہوٹلوں اور بیکریوں میں بڑے پیما نے پر ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کیا جا تا ہے ،لیکن ان سلنڈرز کو رکھنے اور استعمال کے حوالے سے کوئی احتیاط نہیں برتی جا تی ایک ایک ہوٹل اور بیکروں پر درجنوں کے حساب سے سلنڈر بڑے سلنڈر مو جود ہو تے ہیں لیکن آگ بجھانے کے آلات ہی مو جود نہیں ہو تے ،بڑے ہو ٹلوں اور بیکریوں میں بیسمنٹس کے اندر پکا نے کا کام کیا جا تا ہے جو کہ اوگرا کے رولز کی خلاف ورزی ہے لیکن اوگرا اس پر قابو نہیں پا سکا ہے نہ ہی ان کے خلاف کو ئی کارروائی کی جا تی ہے ،دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرز کا بڑے پیما نے پر استعما ل ہو رہا ہے اور آئے روز بسوں ،ویگنوں میں سلنڈر پھٹنے کے واقعات رونما ہو رہے جس کی وجہ غیر معیاری سلنڈرز کا استعمال احتیاطی تدابیر اختیار نہ کر نا ہے لیکن اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی انفورسمنٹ ٹیمیں یہاں بھی نا کام نظر آتی ہیں ،اسی طرح سے گلی محلوں کے اندرسلنڈرز کی ری فلنگ کا کام کیا جارہا ہے جو اگرا آرڈیننس اور ایل پی جی رولز کی سراسر خلاف ورزی ہے لیکن دھڑلے سے جاری اس غیر قانونی کام کو روکنے میں بھی اوگرا کہیں نظر نہیں آرہا ہے ،جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سلنڈر پھٹنے کے حادچات ہو تے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ املاک بھی تباہ ہو تی ہے ،اس حوالے سے اوگرا کے واضح قوانین موجود ہیں جن پر عملدرآمد کرانا اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کے لیے اوگرا میں انفورسمنٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائیوں کر تی ہیں،ترجمان اوگراعمران غزنوی نے ’’نوائے وقت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تو محدود پیمانے پر افرادی قوت ہے ہم اس حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے قوانین پر عملدرآمد کرانا مقامی انتظامیہ کا کام ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈرکا استعما ل غیر قانونی ہے اس کو چیک کر نا ٹریفک پو لیس کا کام ہے،اسی طرح ہوٹلوں اور بیکریوں میں پکانے کی جگہ کے ساتھ ہی کمرشل سلنڈرز رکھے ہوتے ہٰں اور حادثات کی بڑی وجہ بد احتیاطی ہی بنتی ہے ۔مقامی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرے ہم تو کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے کسی بھی شکایت ملنے پر پولیس کو ساتھ لے کر جاتے ہیں،اوگرا صرف لائسنس یافتہ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کر تا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن