• news

30 دن کا کھیل باقی، لوگ ایک مہینہ مشکلات کا مزید مقابلہ کریں،شیخ رشید

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صرف30 دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہینہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والے چادر اور چاردیواری کو روندنیوالے زمین بوس ہو جائیں گے جیل کاگیٹ ٹوٹیگابیگناہ لوگ چھوٹیں گے تین مرتبہ خزانہ کولوٹنیاورسریمحل بنانیوالے ان بیگناہ لوگوں کی جگہ لیں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت اور اس کیوزیرخزانہ پراعتبار نہیں کرتا اسے لیے دوسروں سے شورٹی لینے ان کے گھر گئے ہیں دس کروڑ لوگ خطے غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور دوکروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں یہ ہے پندرہ مہینے کی حکومت کا  کارنامہ30دنوں میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگابنکاک کے شولے ہوں گیاور بغداد کی راتیں ہوں گی صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا الیکشن کروانے ہوں گیزرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں ہیںانہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے نواز شریف کی سزا اور اس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے۔

ای پیپر-دی نیشن