• news

کہا تھا برا وقت آتے ہی پرویز خٹک چھلانگ لگا دیگا: امیر حیدر ہوتی

پشاور(نوائے وقت رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے پرویز خٹک کہتا تھا عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست ختم کر دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا خیبرپی کے کے ہر شہید پر فخر ہے، شہیدوں کے خاندانوں کا سردار بلور خاندان ہے، ہارون بلور اور ان کیساتھ شہید ہونے والے قوم کے شہدا  تھے، 8 سال پہلے کہا تھا برا وقت آتے ہی کشتی سے چھلانگ لگانے والا پہلا پرویز خٹک ہوگا، کیا کسی کو پتہ ہے محمود خان کہاں ہے؟انہوں نے مزید کہا صرف حکومت کرنی نہیں ہوتی بلکہ پھر سختی بھی برداشت کرنی پڑتی ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، ہم نے کبھی ملک دشمنی نہیں کی، کارکنوں کو ریاست سے نہیں لڑایا، خود زمان پارک میں بند ہے اور نکلتے وقت سر پر بالٹی پہن رکھتا ہے، بلور خاندان نے دوسروں کے بچوں کی خاطر اپنی قربانی دی۔ خیبر پی کے کا قرضہ 2013ء تک 100 ارب روپے تھا‘ آج ایک ہزار ارب روپے تک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن