ایگزکوٹیڈائی مچھلی ہوا میں بھی اڑتی ہے
لاہور (نیٹ نیوز) ایگزکوٹیڈائی نامی مچھلی زمین پر چلنے، پانی میں تیرنے اور ہوا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ مچھلیاں لمبے پنکھ نما پروں سے لیس ہیں، جسکی وجہ سے وہ شکاریوں سے بچنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس کو اس اڑنے والی ایگزکوٹیڈائی ’’مچھلیوں کی سرزمین‘‘ کہا جاتا ہے۔