• news

2 درجن سے زائد وارداتیں‘ گھروں‘ دکانوں کا صفایا‘ شہری غیر محفوظ

لاہور (نامہ نگار) 2 درجن سے زائد ڈکیتی‘ چوری کی وارداتیں‘ شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں ذوالقرنین کے گھر سے 6لاکھ 30 ہزار ، طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں مصدق اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 32 ہزار‘ زیوارات اور موبائل فون، مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے منیب خان سے 2لاکھ 25ہزار اور موبائل فون، شالیمار میں کامران حیدر سے 55ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں طاہر کی دکان سے 39 ہزار، گلشن اقبال میں اکمل سے 35 ہزار اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں رحمان سے18 ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں نعیم خان سے ہزاروں نقدی اور موبائل فون، ساندہ میں ارشد سے10 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ رائیونڈ سٹی، اسلام پورہ اور شاہدرہ سے 3 گاڑیاں، اچھرہ سے رکشہ جبکہ ماڈل ٹاؤن، گوالمنڈی، ملت پارک، ساندہ، جوہر ٹاون، مسلم ٹاؤن، مزنگ، نواں کوٹ، سندر، فیکٹری ایریا، مناواں اور کوٹ لکھپت سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن