سکیل اپ گریڈیشن معاملہ ،آزاد کشمیر حکومت ‘اساتذہ میں ٹھن گئی
اسلام آباد(وقائع نگار)آزاد جموں و کشمیر حکومت اور اساتذہ کے درمیان سکیل اپگریڈیشن کے معاملے پر ٹھن گئی ہے انتظامیہ کی جانب سے ریاست بھر میں سکیل اپ گریڈیشن کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت نے سکول ٹیچرز آرگنائزیشن پر پابندی عائد کر دی جبکہ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے آزاد جموں و کشمیر میں اساتذہ وفاق اور پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرز پر سکیل اپ گریڈیشن چاہتے ہیں سکول ٹیچرز آرگنائزیشن نے مطالبات کے حق میں 10 جولائی کو دارلحکومت مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔