• news

رنگ روڈ پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی‘ حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر دوست سمیت جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) رنگ روڈ پر محمود بوٹی کے قریب میں ٹرک اور کار میں تصادم ‘ حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر اور اس کا دوست جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر محمود بوٹی کے قریب ٹرک ڈرائیور کے اچانک بریک لگانے سے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ٹرک کے نیچے گھس گئی۔ جس کے نتیجے میں کار سوار 45 سالہ ریٹائرڈ میجر ثاقب اور ان کا 55سالہ دوست عابد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے دونوں نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن