عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ، قادیانیت کےخلاف کام کرنےکی ضرورت ہے:عزیزالرحمن ثانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)15جولائی تحفظ ختم نبوت کانفرنس ٹو کے والا چوک شاد باغ لاہور کی سلسلے میں تیاری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، واتحاد علماءدیوبند شمالی لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کنونشن جامع مسجد بلال مکھن پورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ ختم نبوت کنونشن میں عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا عارف صدیقی، مولانا مفتی خالد محمود، مولانا عبدالحسیب،مولانا عبدالنعیم، مولاناخالد محمود، مولانا شاہد، مفتی نصیر، افضل خان ودیگر علماء، قراءاور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں سینکڑوں علماءکرام کی شرکت،ختم نبوت کانفرنس کو بھر انداز میں کامیاب کرنے کا عزم۔کنونشن سے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں بھرپور محنت کرنی چاہیے۔ مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ اپنے اکابر پر اعتماد رکھیں،جب تک ختم نبوت پر غیر مشروط طورپر ایمان نہیں ہوگا۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔مولانا قاری عارف صدیقی نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کےخلاف سازشیں کرنےوالوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔