• news

شہادت قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے بعنوان افکار شہید حسینی سیمینار 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس علماءمکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام شہادت قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے منعقدہ بعنوان افکار شہید حسینی سیمینار سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد سر زمین پاکستان پر ایک عظیم شخصیت عالم اور بہترین اسوہ تھے۔ آپ سے علماءاور طلباءمحبت کرتے تھے۔ آپ ایک روحانی اور معنوی شخصیت تھے۔لیکن دشمن اپنے ارادوں میں ناکام ہوا کہ انکی شہادت سے راہ حسینی بھی ختم ہو جائے گی۔ شہیدوں کے خون سے سرخ راستے کو دنیا کا کوئی فرعون اور یزید نہیں مٹا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن