• news

اگست ملک میں سیاسی تبدیلیوں کا مہینہ ثابت ہو گا:فائزہ ملک 


لاہور(نامہ نگار )پیپلز پارٹی لاہور ڈویڑن کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک نے کہا ہے کہ اگست ملک میں سیاسی تبدیلیوں کا مہینہ ثابت ہو گا۔قومی اور دیگر 2 صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد بننے والے نگران سیٹ اپ پر اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنےوالے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔ کسی حلقے میں انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑینگے۔فائزہ ملک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈز کی سفارشات کو حتی شکل دی جا رہی ہے جو وسط جولائی تک سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کو بھجوا دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن