د شمنان اسلا م گستاخانہ کارروائیاں کرکے امتحان نہ لیں: زوار بہادر
جمبر (نامہ نگار)د شمنان اسلام قرآن پاک اور صاحب قرآن کی شان میں گستاخی کرکے ہمار ا امتحان نہ لیں۔اقوام متحدہ بے حرمتی کے خلاف نوٹس لے اوراسلامی فوبیا کی بھرپور مذمت کرے ،اس میں ناکامی پر عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماءپاکستان کے چیئرمین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادرنے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔