• news

 40ہزار مقدمات کی مثلیں غائب ہونے کی بات حقائق کے منافی :عمران کشور


لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن ونگ لاہور سے 40ہزار مقدمات کی مثلیں لاپتہ ہونے کے معاملہ پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ہے کہ مقدمات کی مثلیں غائب ہونے والی بات حقائق کے منافی ہے، حقیقت میں ایسے کیسز جن کی تفتیش مکمل ہو چکی لیکن ہمارے سسٹم پی ایس آر ایم ایس میں روڈ سرٹیفکیٹس سکیننگ نہیں ہوئے جبکہ روڈ سرٹیفکیٹ سکیننگ کےلئے متعلقہ تھانوں کو واپس کیے جانے کا عمل بھی جاری ہے۔مثلوں کے غائب ہونے کے دعوی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا تھا کہ تقریباً 295000 مقدمات کو صرف 4 ماہ میں عدالتی ٹرائل کیلئے پیش کیا گیاہے۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن