کوئی مہذب معاشرہ دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتا:نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے سویڈن میں قران پاک کی بےحرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس گستاخانہ عمل سے دلی تکلیف پہنچی ہے۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی رائے کی اڑ میں دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے ۔