ڈاکٹر خیام حفیظ کی نگران وزیر اعلیٰ کی صوبے کے ہسپتالوں کے اچانک دوروں کی تعریف
لاہور(نامہ نگار )پیپلز ڈاکٹرز فورم سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے صوبے کے ہسپتالوں کے اچانک دوروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور عام آدمی کو ریلیف ملیگا۔انہوں نے محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر بالخصوص پی آئی سی،سروسز،جنرل،میو اور جناح ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور او پی ڈی میں بھی اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع کر کے وہاں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر نظر ڈالیں۔