• news

راجہ پرویز اشرف کی پاکستانی  نوجوان فہد شہباز کو عالمی  ڈیانا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد 


لاہور (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستانی نوجوان فہد شہباز کو عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال کی عمر میں یوتھ جنرل اسمبلی کی بنیاد رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فہد شہباز کو یہ ایوارڈ ملنا پاکستانی نوجوانوں کی مثبت سوچ اور جدوجہد سے معاشرے میں تبدیلی لانے کی روشن مثال ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان انتہائی باصلاحیت اور محنتی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا ہے۔آگے بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے فہد کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور امید کی کہ وہ نوجوانون کی فلاح وبہبود کے لیے آگے بھی اسی طرح بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن