• news

ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران فرض شناس تھے:محمد ایاز سلیم


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے سی پی او آفس میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے افسروں کے اعزاز میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ریٹائرڈ ہونے والے افسران فرض شناس تھے۔انہوں نے اپنا عرصہ تعیناتی محکمہ میں بڑی ذمہ داری اور کامیابی سے گزارا ہے۔ فرض شناس پولیس افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پولیس کا اثاثہ ہیں۔ریاست ریٹائرڈ پولیس افسران کو ادائیگی کرتی ہے وہ ان کی خدمات کا نعم البدل نہیں بلکہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے جو انہوں نے پولیس سروس کے دوران انجام دی ہوتی ہیں۔سی پی او نے ریٹائر ڈ افسران انسپکٹرطارق محمود،ہیڈ کانسٹیبل امیتاز حسین اورڈرائیور کانسٹیبل مصطفی احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے۔ آپ خوش نصیب ہیں کہ خیرو عافیت اور عز ت و وقار کے ساتھ نوکری ختم کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ میرے دفترکے دروازے ریٹائرڈ پولیس افسران کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن