• news

انتخابی دنگل جمہوری،محب وطن پارٹیوں میں ہوگا:سلمان خالد


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سٹی صدر مسلم لیگ( ن) سلمان خالد پومی بٹ کا کہنا ہے پاکستان میں انتخابی میدان صرف جمہوری اور محب وطن پارٹیوں کے درمیان ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سیاست کو دا¶ پر لگا کر ملک کو بچا لیا، لیگی قیادت کی بہترین حکمت عملی سے ملک سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ان اخیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گوجرانوالہ نواز شریف گروپ کے عہد ید اران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی بصیرت و رہنمائی سے پاکستان مشکل حالات سے نکل چکا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے دلوں میں بستی ہے آئندہ آنیوالے عام انتخابات میں انشاءاللہ مسلم لیگ(ن) وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنائے گی جتنے عوامی فلاحی اور ترقیاتی کام (ن) لیگ کے ادوار میں ہوئے وہ آج تک کوئی سیاسی پارٹی نہیں کروا سکی پاکستان کی عوام بہت باشعور ہے انتخابات میں عوام نااہلوں کے اب دوبارہ جھانسے میں نہیں آئینگے اور کسی پروپےگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن