ٹرےفک پولےس حافظ آباد مےں مبےنہ کرپشن پر محرر سمےت4ملازمےن معطل
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)ٹرےفک پولےس حافظ آباد مےں مبےنہ کرپشن پر محرر سمےت4ملازمےن معطل۔ ڈی اےس پی ٹرےفک شاہدمحمود کے خلاف رپورٹ ڈی آئی جی ٹرےفک پولےس کی بھجوادی گئی۔تفصےلات کے مطابق چند ہفتے قبل مےڈےا مےں ےہ شکاےات سامنے آئی تھےں جب سے ٹرےفک پولےس حافظ آباد مےں نئے ڈی اےس پی شاہد محمود تعےنات ہوئے ہےں ۔ کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے اور ڈرائےونگ لائسنسوںکی آڑ مےں امےدواروں کو حےلے بہانوں سے نہ صرف خوار کےا جارہاہے بھاری رشوت لےکر لائسنس بنائے جارہے ہےں جس پر ڈی آئی جی ٹرےفک پولےس لاہور کے حکم پر اےس پی انوےسٹی گےشن شاہد نواز وڑائچ نے انکوائری کی تو ےہ بات سامنے آئی محرر ٹرےفک پولےس محمد آصف اور دےگر ملازمےن التجا حسےن، خالد، ضےغم محکمانہ کرپشن مےں بدنام ہےں اور انکی شہرت بھی اچھی نہ ہے جبکہ ڈی اےس پی ٹریفک شاہد محمود تمام معاملات سے باخبر ہےں اور انکی سپروےژن بھی کمزور ہے جس پر ڈی پی اونے انکوائری مکمل ہونے پر محرر آصف سمےت چاروں ملازمےن کو ملازمت سے معطل کر دےا ،ڈی اےس پی ٹرےفک شاہد محمود کےخلاف کارروائی کےلئے رپورٹ ڈی آئی جی ٹرےفک پولےس لاہور کو بھجوادی گئی ۔جبکہ ڈی اےس پی شاہد محمود نے ان الزامات کو من گھڑت اور بے بنےاد قرار دےا ہے ۔