پیرامیڈکس گمنام ہیروز ہیں جو معاشرے پر مثبت ڈالتے ہیں: ڈاکٹر رضوان نصیر
قصور (نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پیرا میڈکس سٹاف کے لیے خصوصی پیغام۔،تمام پیرامیڈکس وہ گمنام ہیروز ہیں جو معاشرے پر مثبت اور ان مٹ نقوش ڈالتے ہیں، انجینیر سلطان محمود۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرا میڈکس کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں شروع ہونے والے پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈیکس کی خدمات کا اعتراف کیا۔