• news

 شیخوپورہ:مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی 56 ویں برسی کے سلسلے میںتعزیتی ریفرنس 

 شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی 56 ویں برسی کے سلسلے میں ای لائبریری میں”ندائے عوام“ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر حاجی نعیم حسین چٹھہ ،معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمداکرم سعید ،پروفیسر ڈاکٹر خرم عباس ورک ، سر شہباز احمد خان،پروفیسر محمداقبال، جمیلہ یونس تھے جبکہ اس موقع پرمحمد ارشد نعیم، سلطان حمید راہی ، سیف الرحمن سیفی ، میاں انوارانجم محمدشفیق بزمی ،سحر قریشی ،حاجی اسرا ر احمد ،میاں نعیم شہزاد ، ایم ایچ بابر ،اعظم منیر ، حاجی عبدالرﺅف، مرزا عظمت بیگ ،شیخ ثناءاللہ ، عظمت علی قادری ،ڈاکٹر الطاف حسین ، راجہ ریاض ، سید ماجد علی گیلانی ،محمد شفیق مغل ،ثناءگل سمیت شعرائ،صحافیوں ،وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن