چیئرمین آ ل پاکستان پاسٹرز الائنس کی رہائش گاہ پر اجلاس‘سویڈن واقعہ کی مذمت
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آ ل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد کی رہائش گاہ پر پاسٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید الفاظ میںمذمت کی گئی مظاہرے میں آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے نیشنل کوارڈینیٹر پاسٹر اسلم غوری،پاسٹر روکس بھٹی،پاسٹر احسان منشائ،پاسٹر پیٹر کرامت، پاسٹر غلام جان، پاسٹر عقیل شہزاد،پاسٹر عاشر اشرف، چوہدری اشرف نور، ایلڈر سلیم، ایلڈر پطرس، وارث مسیح و دیگر پاسٹرزسمیت سیاسی وسماجی رہنما¶ں نے شرکت کی، ڈاکٹر قیصر شہزاد کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مسیحی برادری شدید مذمت کرتی ہے ۔