ملک کی معیشت بحال کرنے کی ذمہ داری اکیلے حکومت کی نہیں: جہانزیب خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ پاکستان جس معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے اس کی حفاظت کرنا اکیلے حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے جو ملک کے اندر سیاسی شرپسندی پیدا کرے پوری قوم کا فرض اس کاراستہ روکے جو کھیل پاکستان کے ساتھ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار میں کھیلا گیا اسے دھرانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔