• news

عام انتخابات کسی صورت 10 نومبر سے آگے نہیں جا سکتے: خرم دستگیر 


لاہور(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے ملک میں عام انتخابات اسی برس 10 نومبر سے پہلے ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسمبلی مدت مکمل کر لے تو 60 دن یا پہلے ختم کی جائے تو 90 دن بعد الیکشن ہونے ہیں۔ملک میں عام انتخابات کسی صورت 10 نومبر 2023 سے آگے نہیں جا سکتے، قومی اسمبلی نے الیکشن کے لیے تمام درکار وسائل بجٹ میں منظور کرلیے ہیں لیکن قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ الیکشن کمشن کو ہی دینی ہے۔
خرم دستگیر 

ای پیپر-دی نیشن