بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14فیصد کمی ریکارڈ
لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سالانہ بنیاد پر اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14فیصد کمی آئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023،24میں پاکستانیوں نے 27ارب ڈالر وطن بھیجے۔ سالانہ بنیاد پر اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14فیصد کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون میں 2.2ارب ڈالر وطن بھیجے۔ ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں سب سے زیادہ 52کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ سعودیہ عرب سے پاکستانیوں نے بھیجا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 34کروڑ اور 33کروڑ ڈالرز بھیج کر برطانیہ اور یواے ای کے پاکستانی بھی سرفہرست رہے ہیں۔
ترسیلات زر کمی