پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے چیئرمین نے48 ویں سمر کالج کا افتتاح کیا
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین اٹامک انرجی کمشن (پی اے ای سی) راجہ علی رضا انور نے پیر کو یہاں قائداعظم یونیورسٹی کے نیشنل سنٹر فار فزکس میں فزکس اور عصری ضروریات پر 48 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا افتتاح کر دیا ہے۔ پی اے ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فزکس اور عصری ضروریات پر بین الاقوامی نتھیا گلی سمر کالج کے انعقاد کا خیال ممتاز نوبل انعام یافتہ پاکستانی سائنسدان پروفیسر عبدالسلام کی طرف سے آیا جنہوں نے سائنسی برادری کے درمیان سائنسی علم کی منتقلی اور اشتراک کیلئے ابلاغ کمی اہم ضرورت پر زور دیا۔ آئی این ایس سی سائنسدانوں کو علم کا اشتراک کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سمر کالج