• news

 بھرتیوں میں بد عنوانی مقدمے میں پرویز الہٰی نے مچلکے داخل کرا دیئے‘ مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں تفتیشی کے وارنٹ جاری 


لاہور (خبر نگار )پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی نے ضمانتی مچلکے داخل کرا دیئے ۔پرویز الہی کی جانب سے 10 لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل کرائے گئے ضامن رانا فرخ آمین نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے. عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر پرویز الہی کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی. گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے پرویز الہی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت منظور کی تھی. پرویز الہی کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا کہ جس میں الزام لگایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی ہوئی ہے
 بنکنگ کورٹ لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر متعلقہ ریکارڈ نہ پیش کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں بکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے رہائی کیلئے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور تفتیشی افسر کے کل کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے. عدالت نے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا. عدالت نے فریقین کے وکلا کو بھی کل درخواست ضمانت پر دلائل دینے کی ہدایت کی. پرویز الہی اپنے خلاف مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور رہائی کیلئے درخواست ضمانت دائر کی ہے. ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن