گوجرانوالہ‘ ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار 4 اشتہاری حوالات سے فرار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قانون کے رکھوالے ملزمان کی حفاظت کرنا بھول گئے۔ چار اشتہاری ملزم تھانے کی حوالات سے فرار ہو گئے۔ بتاےا گےا ہے کہ تھانہ لدھےوالا وڑائچ پولےس نے ڈکےتی کے مقدمات مےں ملوث چار اشتہاری ملزمان کو حوالات مےں بند کےا ہوا تھا مگر علی الصبح چاروں اشتہاری ملزمان حوالات سے فرار ہو گئے، اس بارے علم ہونے پر پولےس اہلکاروں مےں کھلبلی مچ گئی اور اعلی پولےس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کےلئے فوری طور پر ٹےمےں تشکےل دی گئےں لےکن تاحال کسی بھی ملزمان کا سراغ نہےں لگاےا جا سکا۔ پولےس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے کی حوالات سے ملزمان کے فرار ہونے پر کمےٹی تشکےل دے دی گئی ہے۔ قصور وار اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اشتہاری فرار