فیصل آباد‘ نواحی علاقوں میں 4 خواتین اور بچے سے زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقوں میں اوباش افراد نے دو بچوں اور دو خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا اور خاتون سے ایک برس تک زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 63 گ ب میں اکرام وغیرہ تین ملزمان نے گھر میں گھس کر (ص) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 416 گ ب کی رہائشی (گ) بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم ظفر اقبال نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بچیانہ کے علاقہ 658/9 گ ب میں ثاقب وغیرہ دو ملزمان گلزیب کی نو سالہ بیٹی (م) سردار کو ورغلا کر اپنے گھر لے گئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 98 ر ب کے رہائشی نعیم اختر کا بارہ سالہ بیٹا (ش) گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزم اسے ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ مدینہ ٹا¶ن پولیس رپورٹ کے مطابق 208 ر ب کی رہائشی (ب) بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سال قبل ملزمان بابر انور اور افضال مجھے شادی کرنے کا جھانسہ دے کر مدینہ ٹا¶ن میں اپنے دوست کے گھر لے گئے اور مجھے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور میری تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں۔ بعد ازاں ملزمان میری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتے ہوئے مختلف اوقات میں ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ مدینہ ٹا¶ن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارر وائی کا آغاز کر دیا ہے۔
زیادتیاں