القدس، چاقو حملہ کے شبہ میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا
تل ابیب (این این آئی)القدس میں اسرائیلی پولیس نے چاقو سے حملہ کے معمولی شبہ میں فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ القدس کے ایک ٹرین سٹیشن پر پولیس اہلکار کو چاقو مارنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور کو بے اثر کر دیا گیا۔اسرائیلی پولیس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر کہا کہ القدس کے جفعات ہتحموشت ٹرین سٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی اطلاع ملی۔ اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مشتبہ خاتون کو ٹرین کے سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر بے اثر کر دیا تھا۔ یہ خاتون معمولی زخمی ہوئی ہے۔صہیونی پولیس نے بتایا کہ بڑی تعداد میں پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس جگہ کو گھیرے میں لے کر بند کردیا گیا۔
اسرائیلی فائرنگ