پی ٹی آئی پرپابندی : عون چوہدری کی درخواست پر سپریم کور ٹ کے اعتراضات واپس کردی
اسلام آباد (خصوصی رپو رٹر)پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے عون چوہدری کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرکے درخواست واپس کر دی۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست میں واضح نہیں پی ٹی آئی پر پابندی مفادعامہ کا معاملہ کیسے ہے، واضح نہیں جماعت پر پابندی آرٹیکل 184 تھری کے زمرے میں کیسے آتی ہے، درخواست میں آرٹیکل 184تھری کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔رجسٹرار آفس نےپی ٹی آئی پرپابندی کیلئے عون چوہدری کی درخواست پراعتراضات عائد کر کے درخواست واپس کردی۔خیال رہے کہ 4 روز قبل استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس