• news

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوا کی قیادت میں فیڈرل کی تنظیموں اور ایسوسی ایشن کے قائدین و ملازمین سمیت نے 10 جولائی بروز پیر لاہور میں پنجاب سیکرٹیریٹ کے سامنے دھرنے میں شرکت کی ،لاہور ریلوے اسٹیشن پر رحمان علی باجوا اور قائدین و ملازمین کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا لاہور ریلوے اسٹیشن سے جلوس کی شکل میں پنجاب سیکرٹیریٹ چوک پہنچے اور پنجاب کے ملازمین کےساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں اور انشااللہ ملازمین کو حقوق دلانے بغیر اسلام آباد واپسی ممکن نہیں رحمان علی باجوا نے حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور جائز مطالبات کو منظور کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا ۔رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان نے لاہور میں موجود فیڈرل کے محکموں لیسکو ، ریلویز ، پوسٹ آفسز، نیشنل سیونگز اور دیگر محکموں کے قائدین سمیت ملازمین کی شرکت کو سراہا اور پر امن رہتے ھوئے احتجاج کو کامیابی تک جاری رکھنے کا عزم کیا ۔رحمان علی باجوہ نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اگیگا پاکستان غیر سیاسی الائنس ھے اور مکمل پر امن رہتے ہوئے احتجاج کا حق استعمال کر رہے ہیں اور کسی صورت میں اپنے پنجاب کے ملازمین بھائیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ھونے دیں گے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرز پر فیڈرل گورنمنٹ، کے پی کے گورنمنٹ، بلوچستان گورنمنٹ اور سندھ میں ملاز مین کو گریڈ ایک سے سولہ تک 35 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر 30 فیصد موجودہ بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی طرز پر پنجاب کے ملازمین کو بھی اضافہ دیا جائے۔اور پینشنرز کو بھی پینشن میں فیڈرل اور دیگر صوبوں کی طرز پر کم از کم ساڑھے سترہ فیصد اضافہ دیا جائے وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب سے ہمدردانہ اپیل کی ھے کہ فوری طور پر اس سلسلے میں احکامات جاری فرمائیں کیوں کہ پنجاب کے ملازمین میں سخت مایوسی اور نفرت پائی جا رہی ہے ،ہم امید کرتے ھیں حکومت پنجاب ملازمین دوست پالیسی کو اپناتے ھوئے فوری عملدرآمد کرے گی ،رات گئے تک دھرنا جاری رہا۔
رحمان باجوا 

ای پیپر-دی نیشن