• news

محرم الحرام‘امن کیلئے علماءکی تجاویز کا خیر مقدم کرینگے:سید علی ناصر رضوی

لاہورنامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پ±ر امن محرم الحرام کیلئے تمام علماءکرام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ علماءکرام اپنے خطبات میں امن و آتشی کوفروغ دیں۔وال چاکنگ، متنازعہ تقاریراور لاو¿ڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے علمائے کرام کی ٹھوس تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سنی مسلک کے علماءکرام سے ملاقات کے دوران کیا۔حافظ اسعد عبید،مفتی محمد عمران حنفی،محمد علی نقشبندی، حافظ بابر فاروق رحیمی،حافظ حسین احمد ودیگر وفد میں شامل تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، میرٹ کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علماءکرام مذہبی معاملات سمیت جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس کی رہنمائی کریں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہر ماہ امن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔امن کمیٹی ممبران کوایس اوپیز کے تحت کارڈز جاری کئے جائیں گے۔سیدعلی ناصررضوی نے اے ڈی آئی جی اور انچارج ڈی آئی بی برانچ کو امن کمیٹیوں کے فوکل پرسن مقررکر دیا۔علماءکرام نے پ±ر امن محرم الحرام کیلئے لاہورپولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن