• news

تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام ”تحفظ قرآن مارچ“ کا انعقاد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور سے مغلپورہ چوک تک ”تحفظ قرآن مارچ“ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکائ نے بڑے جذباتی انداز میں ”ہم عظمت قرآن کے پاسباں ہیں پاسباں“ اور ”سویڈن کا ایک علاج، الجہاد، الجہاد“ کے نعرے لگائے۔ مارچ کی قیادت ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی اور مولانا محمد فیاض وٹو جلالی نے کی۔ مغلپورہ چوک میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا: قرآن کی اعلانیہ بے حرمتی کرنے والوں کا علاج صرف جہاد ہے۔ حکمران معذرت خواہانہ رویہ ترک کر کے قرآن کی بے حرمتی کا بدلہ لیں۔ اتنے بڑے واقعے پر محض مذمت کی قرارداد منظور کر دینا اور ایک دن کے احتجاج کے بعد چپ کر کے بیٹھ جانا کافی نہیں، قرآن تمام انسانوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ ہمیں بھی حقوقِ قرآن کا تحفظ کرنا ہوگا۔ مسلم حکمرانوں کو تحفظ قرآن کے لیے جہاد کا اعلان کرنا ہو گا۔ قرآن کے تحفظ کے لیے مسلم حکمرانوں کو بڑی سے بڑی قیمت چکانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ قرآنی احکام، قرآنی تعلیمات اور قرآنی فیصلوں سے بیزاری کا اظہار کرنے والے اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ کر رہے ہیں۔ مارچ میں ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی، صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی، مولانا محمد جمیل بیگ جلالی، علامہ محمد وسیم عباسی، مولانا محمد مظہر اقبال نورانی، ملک عبد الرو¿ف جلالی، ڈاکٹر محمد عمران جلالی، علامہ محمد مجتبیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد عباس جلالی، مولانا محمد عنایت اللہ نیازی، صاحبزادہ محمد کعب الاسلام جلالی وو دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن