• news

 مہنگائی‘ بےروز گاری خاتمہ کےلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے:عابد حسین صدیقی


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابدحسین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روز گاری سے غریبوں کی جان چھڑانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے اس وقت مہنگائی کی وجہ سے نچلا طبقہ پس کررہ گیا ہے مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی دو وقت کی کھانے پینے کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ہے پیپلز پارٹی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے وزیر خزانہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر غریبوں پر مہنگائی کے حملے کرنا بند کردیں اگر ٹیکس لگانا ناگزیز ہیں تو یہ ٹیکس ان پر لگائے جائیں جو بڑے بڑے محلات میں رہتے ہیں ہم غریبوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ناجائز منافع خوروں سے عام آدمی کی جان چھڑانا حکومت کی ذمے داری ہے اور یہ کام حکومت کو ہر قیمت پر کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن