چیئرمین پی ٹی آئی کی گمراہی پر نوجوان اچھے برے کی تمیز کھو بیٹھے:نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے معصوم نوجوانوںکے ذہن میں پچھلے چار سالوں سے جو زہر بھرا ہے اس کا اثر ابھی بھی ان معصوموں کے زہنوں میں باقی ہے اس فتنے نے اس قدر نوجوان نسل کو گمراہ کردیا ہے کہ وہ اچھے اور برے کی تمیز ہی کھو بیٹھے ہیں اس سے بھی بڑی افسوس کی بات تو یہ ہے کہ یہ فتنا نما انسان ابھی بھی اپنے مخصوص یوٹیوبرز کے زریعے ملک میں انتشار اور فتنہ گیری کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس شخص نے اپنے ہی نوجوانوں کو اپنے ہی اداروں کے سامنے کھڑا کرنے کی ایک سازش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔