روٹ نمبر 5 پر بسوں کی تعداد بڑھائی جائے: ناظم شوکت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹھوکر نیاز بیگ روٹ پر بسوں میں رش کم ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کو سخت نقصان ہو رہا ہے۔ ان بسوں کو بند کر دینے سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہو گا۔ اس کے علاوہ 5 نمبر روٹ کی بسوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ اس روٹ پر مسافروں کا رش زیادہ اور بسیں کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کیا۔ روٹ نمبر 10 کی بسوں کا اضافہ کیا جائے۔ کیونکہ روٹ نمبر 10 کی بسیں کم ہیں۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ 10 نمبر روٹ کی بسوں کی تعداد کو زیادہ کیا جائے۔