بیگم کوٹ ،شاہدرہ سوئی میں8 روز سے گیس بند،شہریوں کا احتجاج
فیروز والہ( نامہ نگار) بیگم کوٹ شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں میں 8 روز سے سوئی گیس کی فراہمی میں معطل ہونے پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شہریوں نے بتایا ہے کہ 8 روز سے بیگم کوٹ مراج پارک، شمع کلونی، فرخ اباد ،مہرپورہ فضل پارک، علم دین کالونی اور دیگر علاقوں سوئی گیس بندہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہری مہنگی لکڑیاں اور مٹی کا تیل لا کر اپنا گزارا کر رہے ہیں۔ شاید انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ سوئی گیس کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افسران اہلکاروں کے خلاف کار والی کی جائے ۔گیس کی سپلائی بحال کی جائے۔