نشئیوں ، منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن ، 53 نشئی گرفتار
لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاو¿ن ڈویژن پولیس نے نشئیوں اور منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کیااور 53 نشئیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاون عثمان ٹیپو کی سربراہی میں اقبال ٹاون ڈویڑن پولیس نے نشئیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کریک ڈاون مسلم ٹاون موڑ، وحدت روڈ، ایف سی کالج انڈرپاس، گارڈن ٹاو¿ن اور کینال روڈ پر کیا گیا۔پولیس نے 53 نشئیوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق رقم حاصل کرنے کےلئے نشئی بلیڈ اور چھری مار کر شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں۔اب نشئیوں پر قابو پانے کے لیے شفٹوں میں پولیس اہلکار کینال روڈ اور مسلم ٹاو¿ن میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔