• news

 بلاول بھٹو ‘ آصف علی زرداری کی سرپرستی میں کامیابیاں سمیٹ رہے‘عبدالقادرشاہین

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین نے کہا ہے کہ جس شاندار انداز میں بلاول بھٹو زرداری عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ ملکر پاکستان کے مسائل اور مسئلہ کشمیر کو بیرونی دنیا میں اجاگر کر کے اس کے حل کےلئے کوشاں ہیں وہ ناقابل مثال ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو خاندان کی میراث کو فروغ دیتے ہوئے عالمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی ذرداری کی سرپرستی میں جس شاندار طریقے سے ملک بھر کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، پاکستان کے نوجوان آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو ذرداری کو شاندار کامیابی دلا کر وزیر اعظم بنائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی قومی اداروں کے ساتھ ملکر ملکی ترقی، پائیدار استحکام اور سالمیت کے لئے کام کرے گی۔عبدالقادرشاہین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور غربت کے خاتمہ پر یقین رکھتی ہے، سی پیک جیسا منصوبہ آصف علی ذرداری کی دوراندیشانہ پالیسیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان اسٹیل، ایٹمی پروگرام، میزائیل ٹیکنالوجی کے بعد سی پیک جیسے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں تعلیم، صحت، روزگار کے بنیادی مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی۔عبدالقادرشاہین نے بلاول بھٹو زرداری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر کے مئیر اور بلدیاتی چیئرمینوں کے بعد بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمینوں کی کامیابی سے بلاول بھٹو ذرداری پر عوامی اعتماد کی نشانی ہے۔، آنے والے وقت میں جسطرح سندھ بھر کے پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی حوالے سے اہمیت دیکر قومی دھارے میں لایا گیا ہے مستقبل میں انشاءاللہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب سمیت ملک بھر میں ایسی خدمات سرانجام دیکر پاکستان کو ترقی کے سنگ میل عبور کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن