• news

فیروزوالہ:اغوا ہونےوالی جواں سالہ مغویہ برآمد


 فیروز والہ( نامہ نگار) مقامی پولیس نے ونڈالہ دیال شاہ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ مغویہ (ج)کو برآمدکر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے اغواءکا مقدمہ درج کر کے مغویہ کو بازیاب کر لیا۔ اسے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے مغویہ کی درخواست پر اسے والدین کے حوالے کر دے گیا۔

ای پیپر-دی نیشن