غازی آباد : نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
لاہور(نامہ نگار)غازی آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے نعش پورسٹ ٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں پنج پیر دربار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نامعلوم نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور مقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔