موٹر وے لنک روڈ پر تعمیراتی سر گرمیاں تیزی سے جاری ہیں: نوید حیدر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ 11 ارب کی لاگت سے بنائی جانے والی موٹر وے لنک روڈ پر تعمیراتی سر گرمیاں بڑی تیزی سے جاری ہیں اور سڑک کی تعمیر میں حائل مختلف ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے جس کے بعد 90 دن کے اندر گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کر د یا جائے گا اور 330 فٹ چوڑی‘ 15.2 کلو میٹر دو رویہ کار پٹیڈ سڑک ٹریفک کےلئے کھول دی جائے گی، کمشنر نے ان خیالات کاا ظہار ریجنل پولیس افسر ڈاکٹر حیدر اشرف ‘ ڈی سی گوجرانوالہ فیاض احمد موہل ‘ اے ڈی سی ( آر ) مجتبی عرفات بھروانہ اور دیگر افسروں کے ہمراہ سڑک پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا۔