• news

میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی ڈاکٹر سلمان ‘ ڈاکٹر قاسم نقوی کی ٹرانسفر کی مذمت


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے گزشتہ روز سول ہسپتال میں ڈاکٹر سلمان رحیم اور ڈاکٹر قاسم نقوی کی ٹرانسفر کی سخت مذمت کی ہے۔پی ایم اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ضرورت سے کہیں زیادہ مریضوں کی دیکھ بھال پر ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی بجائے معطلی شاہی رویے کی تسکین سے زیادہ کچھ نہیں۔ گوجرانوالہ کی ڈ اکٹر کمیونٹی آبادی کے تناسب سے طبی سہولیات کے فقدان، سرجیکل ٹاوراور انسی نریٹر کی غیر موجودگی، صحت کارڈ کی بندش اور سب سے بڑھ کر میڈیکل کالج سے ملحقہ ہسپتال کےلئے ابھی تک عملہ مہیا نہ کر نے اور اسے مکمل طور پر آپریشنل نہ کر وا پانے پر سراپا احتجاج ہیں۔پی ایم اے گوجرانوالہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ڈاکٹر انتہائی محنتی، ایماندار،فرض شناس اور قابل ہیں لہذا فی الفور انہیں عہدوں پر بحال کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن