موٹرسائےکل چوری
کامونکی(نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور مہمان آئے شخص کی موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نوشہر ہ ورکاں کا وارث تولیکی روڈ پر واقع دوست کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے چلا گیا تو چور اسکی موٹر سائیکل لے گئے۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔