• news

حافظ آباد:تنخواہ نہ ملنے کیخلاف محکمہ تعلیم درجہ چہارم کے ملازمین سراپااحتجاج


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)سابق دورحکومت میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے درجہ چہارم کے ملازمین سات ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہوں سے محروم۔متاثرہ ملازمےن کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے تنخواہےں نہ ملنے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ،سابق دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی گئی جس کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمےن مختلف سکولوں اور دفاتر میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔مگر تاحال تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔اس سلسلہ میں متاثرہ ملازمین نے ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے اور اپنے حق اور تنخواہوں کے حصول کے لئے نعرے بازی کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ سے گفتگو کرتے ہونے ملازمین نے کہا کہ ہمارے آرڈرز میرٹ پر ہوئے بعد میں محکمہ نے ہمارے ڈاکو منٹس کی ویریفکیشن متعلقہ بورڈز ،یونیورسٹیز اور سکولوں سے کروائی ، مظاہرین نے ڈی سی حافظ آباد، کمشنر گجرات ڈویژن، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب درجہ چہارم کے ملازمین جو کسمپرسی کی حالت میں ہیں ان کے حال پر رحم کیا جائے اور ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن