• news

قرآن پاک اللہ کی آخری اور جامع کتاب ہے: مولانا گلزار احمد


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قرآن پاک اللہ کی آخری اور جامع کتاب ہے ۔ اس کا موضوع انسان کی اصلاح ہے اس پر عمل کر کے انسانیت کے جملہ مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کی ذات کو چیلنج کر نےوالا کبھی اس کے انتقام سے بچ نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مولاناحافظ گلزار احمدآزاد سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ پنجاب نے ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام دستگیر چوک میں عظمتِ قرآن احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور قرآن کی صداقت اور سچائی پوری دنیا میں سورج کی روشنی کی طرح پھیل رہی ہے اس سے یورپ والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اسلام ان کے گھروں میں داخل ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن